Saturday, July 27, 2024

بوم بوم کو بھارتی کھلاڑیوں کی دستخط شدہ ٹی شرٹ تحفے میں مل گئی  

بوم بوم کو بھارتی کھلاڑیوں کی دستخط شدہ ٹی شرٹ تحفے میں مل گئی  
April 21, 2017
کراچی (92نیوز)بوم بوم نےبھارتی کھلاڑیوں کی دستخط شدہ ٹی شرٹ بھجوانے پر بھارتی کپتان ویرات کوہلی کا ٹوئیٹر پر شکریہ ادا کیا  ویرات کوہلی کی جانب سے لالہ کے لئے نیک تمناووں کا اظہارکیا ۔ تفصیلات کےمطابق صرف عوام ہی میں  نہیں بھارتی کھلاڑی بھی لالہ کے فین ہیں ،  لالہ کے لمبے چھکوں نے کئی بھارتی گیند بازوؤں کی لائین اور لینتھ بگاڑ کر رکھ دی۔ مگر جب بات آئے لالہ سے محبت کی تو ویرات کوہلی نے لالہ کو الوداعی گفٹ بھیجا وہ بھی  اپنی ٹی۔  شرٹ بھارتی کرکٹرزکی جانب سے بھیجی گئی شرٹ پردیگر کھلاڑیوں کے بھی دستخط ہیں۔  یہ ٹی شرٹ لالہ کے گھر کی زینت بن چکی ہے جواب میں لالہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹرپر ویرات کوہلی کا شکریہ  ادا کیا اور کہا آپ ایک سپر اسٹار ہیں اور امید ہے آپ سے جلد ملاقات ہوگی۔ جواب میں ویرات کوہلی کا کہنا ہے کہ یہ  ہمارے لئے اعزاز کی بات ہے ایک یادگار تحفہ آپ کو بھیجا ہے اور مجھے امید ہے کہ لالہ آپ زندگی کے ہر موڑ پر کامیاب رہیں گے۔