Saturday, July 27, 2024

بوم بوم مین آف دی میچ‘ پاکستان گروپ ٹو میں پہلی پوزیشن پر آ گیا

بوم بوم مین آف دی میچ‘ پاکستان گروپ ٹو میں پہلی پوزیشن پر آ گیا
March 16, 2016
کولکتہ (ویب ڈیسک) پاکستان ٹی ٹوینٹی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی کو بنگلا دیش کیخلاف میچ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر مین آف دی میچ کا حقدار قرار دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں بنگلا دیش کیخلاف گروپ ٹو کے میچ میں فتح کے ساتھ ہی پاکستان گروپ میں پہلی پوزیشن پر براجمان ہو گیا ہے۔ شاہد آفریدی نے بنگلا دیش کے 19گیندوں پر انچاس رنز بنائے جبکہ دو وکٹیں بھی حاصل کیں۔ مین آف دی میچ ایوارڈ وصول کرنے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ یہ بڑا ایونٹ ہے اور مجھے ذمہ داری لینی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی پرفارمنس ہمیشہ میچ میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔