Wednesday, October 5, 2022

بوم بوم آفریدی کا قوم کو اپنی سالگرہ کے موقع پر انوکھا تحفہ

بوم بوم آفریدی کا قوم کو اپنی سالگرہ کے موقع پر انوکھا تحفہ
آسٹریلیا (سپورٹس ڈیسک) زمبابوے کے خلاف کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے سٹار کھلاڑی بوم بوم آفریدی نے اپنی سالگرہ والے دن صفر پر آئوٹ ہو کر قوم کو انوکھا تحفہ دے دیا۔ 35ویں سالگرہ کے موقع پر 34ویں اوور میں ہی پویلین لوٹ گئے۔ زمبابوے کے خلاف میچ میں مصباح الحق کا کریز پر ساتھ دینے کے لئے قومی ٹیم کا کوئی بلے باز نہ چل سکا۔ ایسے حالات میں بیٹنگ آرڈر میں پانچویں نمبر پر آنے والے شاہد آفریدی سے قوم کو خاصی توقعات تھیں۔ یکم مارچ کو پیدا ہونے والے برتھ ڈے بوائے آفریدی جیسے ہی کریز پر آئے تو دوسری گیند پر ہی کوئی رن بنائے بغیر ولیمز کی گیند پر کلین بولڈ ہوکر چلتے بنے۔ اپنی سالگرہ کے موقع پر ایسی خراب کارکردگی دکھانے والے بوم بوم آفریدی نے قوم کی خوشیوں کے ساتھ ساتھ اپنی برتھ ڈے پارٹی کا مزا بھی کرکرا کر دیا۔