Wednesday, September 28, 2022

بوم بوم آفریدی نے دورہ انگلینڈ کے لیے دستیابی ظاہر کر دی

بوم بوم آفریدی نے دورہ انگلینڈ کے لیے دستیابی ظاہر کر دی

لاھور (92 نیوز) –آفریدی کہتے ہیں سلیکٹرز کو کہا ہے کہ انہیں ٹیم سے دور رکھیں اور دیکھیں کے نوجوان کہاں کھڑے ہیں۔

شاہد خان آفریدی میدان میں ہوں یا میدان سے باہر خبروں میں ضرور رہتے ہیں۔ ورلڈ ٹی ٹوینٹی میں ٹیم کی بدترین کارکردگی کے بعد قوم سے معافی مانگتے ہوئے کپتانی سے تو گئے ہی ٹیم میں بھی جگہ نہ رہی لیکن موصوف کہتے ہیں کہ انہوں نے خود ہی سلیکٹرز کو کہا ہے کہ انہیں ٹیم سے دور رکھا جائے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں آفریدی نے کہا کہ سلیکٹرز نوجوانوں کو چانس دینا چاہتے ہیں اس لیے ٹیم سے دور ہوں، اچھا ہے سلیکٹرز مجھے دور رکھیں اور دیکھیں کہ نوجوان کہاں کھڑے ہیں لیکن ساتھ ہی دورہ انگلینڈ کے لیے دستیابی بھی ظاہر کر دی۔

لگتا ہے آفریدی کے دل سے مزید کرکٹ کھیلنے کی خواہش ختم نہیں ہوئی۔ انٹرویو میں کہا کہ کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے پر توجہ مرکوز ہے بعد میں کیا ہوتا ہے دیکھوں گا۔ بوم بوم جمعے کو رواں سیزن کا پہلا کاونٹی میچ کھیلیں گے۔