خداوندا! جو وعدے تو نے اپنے رسولوں کے ذریعہ سے کیے ہیں اُن کو ہمارے ساتھ پورا کر اور قیامت کے دن ہمیں رسوائی میں نہ ڈال، بے شک تو اپنے وعدے کے خلاف کرنے والا نہیں ہے".
(3: Verse 194)
بولیویا میں پانچ سو اکیاسی بچے زہرخورانی کا شکار، اسپتال منتقل، نو سالہ طالبہ کی حالت نازک، انتہائی نگہداشت یونٹ منتقل
بولیویا (ویب ڈیسک) بولیویا کے ایک نجی اسکول میں ناشتہ کرنے والے پانچ سو سے زائد بچے زہرخورانی سے بیمار ہو کر اسپتال جا پہنچے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق جنوبی امریکا کے ملک بولیویا میں کم ازکم پانچ سو اکیاسی بچے زہرخورانی کا شکار ہو گئے جنہیں قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا جہاں زیادہ تر بچوں کو متلی، قے اور معدے میں تکلیف کی شکایت ہے۔
زہریلا کھانا کھانے سے ایک نو سالہ لڑکی کی حالت تشویشناک ہے جسے انتہائی نگہداشت وارڈ میں رکھا گیا ہے۔
بولیوین حکام کے مطابق تجزیے کیلئے کھانے کے نمونے حاصل کر لئے گئے ہیں اور کچن کے عملے کو معطل کر دیا گیا ہے۔