Tuesday, January 25, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

بولیویا : فٹ بال میچ کھیلنے جانیوالے کھلاڑیوں کی بس میں آگ بھڑک اٹھی

بولیویا : فٹ بال میچ کھیلنے جانیوالے کھلاڑیوں کی بس میں آگ بھڑک اٹھی
December 22, 2015
سکرے (ویب ڈیسک) بولیویا کے فٹ بال کلب جارج ولسٹر مین کے کھلاڑی اس وقت بال بال بچ گئے جب میچ کھیلنے کیلئے جاتے ہوئے ٹیم کی بس کو آگ لگ گئی اور بس میں آگ بجھانے کے آ لات بھی نہ تھے۔ تفصیلات کے مطابق کلب ٹیم فٹ بال ٹورنامنٹ میں حصہ لینے کیلئے دور دراز علاقے آرورو جارہی تھی کہ اچانک گاڑی میں آ گ بھڑک اٹھی جس سے بس جل کر خاکستر ہو گئی تاہم ٹیم کے ارکان آگ پھیلنے سے پہلے ہی بس سے اتر گئے۔ بس میں آگ بجھانے کے کوئی آلات بھی نہ تھے جس پر فائر بریگیڈ کو اطلاع دی گئی۔ اس سے پہلے کہ آگ بجھائی جاتی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو چکی تھی تاہم ٹیم کے ارکان بروقت آرورا پہنچے اورمخالف ٹیم کیخلاف میچ دو گول سے جیت لیا۔ ٹیم کے ایک کھلاڑی نے بتایا آگ نے انہیں بس سے اپنے بیگ نکالنے کی مہلت بھی نہیں دی۔