Saturday, July 27, 2024

بولیدا میں سکیورٹی فورسز اور انتخابی عملے پر حملہ ، 3 اہلکار شہید

بولیدا میں سکیورٹی فورسز اور انتخابی عملے پر حملہ ، 3 اہلکار شہید
July 25, 2018
بولیدا (92 نیوز) بولیدا میں سکیورٹی فورسز اور انتخابی عملے پر حملے کا واقعہ پیش آیا۔ حملے میں 3 اہلکاروں سمیت 4 افراد شہید ہو گئے۔ 10سکیورٹی اہلکاروں سمیت 14 زخمی بھی ہوئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شہدا میں ڈیرہ بگٹی کا سپاہی عمران ،چکوال کا جہانزیب، ہری پور کا اکمل اور اسکول ٹیچر صفی اللہ شامل ہیں۔ سکیورٹی فورسز اور پولنگ عملے پر حملہ بولیدا سے سفر کے دوران ہوا۔