Friday, November 26, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

بولٹ نے تین اولمپکس میں مسلسل تین تین گولڈ میڈل جیت کر تاریخ رقم کر دی

بولٹ نے تین اولمپکس میں مسلسل تین تین گولڈ میڈل جیت کر تاریخ رقم کر دی
August 20, 2016
ریوڈی جنیرو (ویب ڈیسک) دنیا کے سب سے تیز ترین ایتھلیٹ یوسین بولٹ نے نیا ریکارڈ بنا لیا۔ تین اولمپکس میں مسلسل تین بار تین سونے کے تمغے حاصل کر کے نئی تاریخ رقم کر دی۔ جمیکن سپرسٹار یوسین بولٹ کو ہرانا مشکل ہی نہیں ناممکن بھی ہے۔ یوسین نے ریو اولمپک میں طوفانی انٹری ماری اور سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔ پہلے سو پھر دو سو میٹر دوڑ میں سونے کا تمغہ حاصل کیا اور دونوں ایونٹس میں مسلسل تیسری بار حریفوں کو چاروں شانے چت کیا۔ ریو اولمپکس میں یوسین اپنے آخری ایونٹ چار ضرب سو میٹر ریلے میں اترے اور چھاگئے۔ اس ٹیم ایونٹ میں یوسین کے ٹیم ممبران نیکل ایشمید‘ اسافا پال اور یوہان بلیک نے ان کا بھرپور ساتھ دیا۔ جمیکن ٹیم نے مقررہ فاصلہ سینتیس اعشاریہ دو سات سیکنڈز میں طے کیا۔ اس فتح کے ساتھ یوسین بولٹ نے دوہزار آٹھ‘ دوہزار بارہ اور دو ہزار سولہ میں مسلسل تین بار تین تین سونے کے تمغے جیت کر نیا ریکارڈ بنا لیا یعنی طلائی تمغوں میں یوسین بولٹ کی ہیٹرک پہ ہیٹرک مکمل ہو گئی۔