Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

بولان : ٹریک کے قریب بم نصب کرتے ہوئے دھماکہ، 3 دہشت گرد ہلاک

بولان : ٹریک کے قریب بم نصب کرتے ہوئے دھماکہ، 3 دہشت گرد ہلاک
August 27, 2015
بولان (92نیوز) ضلع بولان کے علاقے بالاناری کے قریب ریلوے ٹریک کو اڑانے کی کوشش میں بم نصب کرتے ہوئے دھماکا ہو گیا جس سے تین دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق مٹھری ریلوے سٹیشن پھاٹک کے قریب 3 نامعلوم دہشت گرد ریلوے ٹریک کے ساتھ بم نصب کر رہے تھے کہ وہ پھٹ گئے جس کے باعث تینوں دہشت گرد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے اور ایک بم کو بم ڈسپوزل کے عملے نے بروقت پہنچ کر ناکارہ بنادیا۔ دھماکے کے بعد پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور تینوں دہشت گردوں کی لاشیں کو سول ہسپتال سبی میں منتقل کر دی گئیں اور تفتیش شروع کر دی گئی۔ دہشت گردوں کا نشانہ نواب اکبر بگٹی ایکسپریس کو اڑانا تھا۔