بوسنیا ( 92 نیوز )بوسنیا کے ایک پہاڑی علاقے میں چھ سو پچاس فٹ کی بلندی پر منچلوں کیلئے انوکھا میلہ منعقد ہوا ، جس کا نام ڈرل اینڈر چل کلائمبنگ فیسٹول ہے ۔
فیسٹیول میں شرکا نے پہاڑ پر چڑھنے اور دو پہاڑوں کے درمیان لگی تار پر چلنے کے شاندار کرتب دکھائے ۔
میلے کی سب سے منفرد چیز دو پہاڑوں کے درمیان لٹکائے گئے کپڑے کے درجنوں جھولے تھے۔