Friday, September 30, 2022

بوئنگ کمپنی کے طیاروں کو متعدد ائیر لائنز نے گراؤنڈ کر دیا

بوئنگ کمپنی کے طیاروں کو متعدد ائیر لائنز نے گراؤنڈ کر دیا
اسلام آباد (92 نیوز ) ایتھوپیا میں بوئنگ کمپنی کے طیارے کو حادثے کے بعد دنیا بھرمیں کئی ائیرلائنز نے کمپنی کے طیارے گراؤنڈ کردیئے۔ خبر ایجنسی کے مطابق انڈونیشین ٹرانسپورٹ منسٹری  نے بوئنگ 737 میکس 8 طیارے عارضی طور پرگراونڈ کرنیکا حکم  دے دیا۔ ایتھوپین ائیرلائنز نے 4 طیاروں کو عارضی طور پر پروازوں سے روک دیا، کیمان ایئرویز نے بوئنگ طیاروں کی پروازیں پر عارضی طور پر روک دیں۔ رائل ایئرماروک نے بھی بوئنگ طیاروں کی پروازیں معطل کردیں۔