Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

بوئنگ نے دشمن اہداف کو نشانہ بنانے کیلئے جدید لیزرٹیکنالوجی تیار کر لی

بوئنگ نے دشمن اہداف کو نشانہ بنانے کیلئے جدید لیزرٹیکنالوجی تیار کر لی
September 1, 2015
کیلیفورنیا (ویب ڈیسک) بوئنگ کمپنی نے نئی ڈرون ٹیکنالوجی تیار کرلی۔ اب چھوٹے چھوٹے ڈرونز بم نہیں لیزر کے ذریعے دشمن اہداف کو نشانہ بنا سکیں گے۔ تفصیلات کے مطابق بوئنگ کمپنی کے نئے ڈرون طیارے پہلے سے چھوٹے اور وزن میں ہلکے ہوں گے۔ ڈرون طیاروں میں نصب لیزر ویپن سسٹم غیرمعمولی حرارت کے ذریعے اپنے ہدف کو تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ دو کلو واٹ کی لیزر بیم بغیر آواز اور انسانی آنکھ سے اوجھل رہتے ہوئے اہداف کو تباہ کر دے گی۔ بوئنگ کمپنی نے کیلیفورنیا میں فوجی مشق کے دوران اس جدید لیزر ٹیکنالوجی کے ذریعے صرف پندرہ سیکنڈ میں ہدف کو نشانہ بنانے کا کامیاب تجربہ بھی کیا ہے۔ اس جدید ٹیکنالوجی کو آسانی کے ساتھ ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کیا جا سکتا ہے۔