Monday, January 17, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

بوئنگ اور ایران ایئر کے درمیان سولہ ارب ڈالر سے زائد کا معاہدہ طے پا گیا

بوئنگ اور ایران ایئر کے درمیان سولہ ارب ڈالر سے زائد کا معاہدہ طے پا گیا
December 12, 2016

 واشنگٹن(ویب ڈیسک)ڈونلڈ ٹرمپ کے اقتدار سنبھالنے سے پہلے ایران بین الاقوامی کمپنیوں کے ساتھ معاہدوں میں مصروف  امریکی طیارہ ساز کمپنی بوئنگ اور ایران ایئر کے درمیان سولہ ارب ڈالر سے زائد کا معاہدہ طے پا گیا ایران اسی بوئنگ طیارے خریدے گا۔

تفصیلات کےمطابق ایران کی قومی ایئر لائن اور امریکی طیارہ ساز کمپنی بوئنگ کے درمیان اسی مسافر طیاروں کی خریداری کا معاہدہ طے پا گیا۔  ایران ایئر کے چیئرمین کا کہنا ہے کہ بوئنگ کے ساتھ دس سال کا معاہدے کیا گیا ہے جس کے تحت ایران پچاس بوئنگ سیون تھری سیون اور تیس بوئنگ ٹرپل سیون طیارے خریدے گا انیس سو اناسی کے انقلاب کے بعد سے یہ ایران اور امریکا کے درمیان اب تک کا سب سے بڑا معاہدہ ہے۔