Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

بنی گالہ تعمیرات کیس، عدالت کی این او سی کی تصدیق کیلئے ایک ہفتے کی مہلت

بنی گالہ تعمیرات کیس، عدالت کی این او سی کی تصدیق کیلئے ایک ہفتے کی مہلت
March 1, 2018

اسلام آباد ( 92 نیوز ) بنی گالہ تعمیرات کیس  میں تحریک انصاف کو این او سی کی تصدیق کیلئے ایک ہفتے کا وقت مل گیا۔عدالت نے کامران لاشاری دور کی لیزز کی تفصیلات طلب کر لیں ۔ چیف جسٹس نے چیئرمین سی ڈی اے کو تنبیہ کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ چیئرمین صاحب کام دھیان سے کرنا ہے،کوتاہی معاف نہیں ہوگی۔

چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے بنی گالا میں تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات سے متعلق کیس کی سماعت کی  ۔  چیف جسٹس نے کمرہ عدالت میں موجود وزیر مملکت کیڈ طارق فضل چوہدری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا طارق صاحب آپ ادھر آئیں،کوئی امتحان لینا ہے آپ نے؟ ۔ آپ اپنا رویہ درست کریں،آپ یہاں امتحان لینے کیلئے تشریف لائے ہیں ۔

وزیر ملکت نے بات کرنےکی اجازت چاہی تو چیف جسٹس نے بیٹھنے کی ہدایت کر دی، چیف جسٹس نے استفسار کیا کیا عمران خان کے این او سی کا جواب آ گیا ہے، جس پر وکیل نے بتایا جواب میڈیا پر تو جاری ہو گیا لیکن ہمیں نہیں ملا،عدالت نے عمران خان سے این او سی معاملے پر ایک ہفتے میں جواب مانگ لیا ۔

چیف جسٹس نے کہا اصل معاملہ لوگوں کی زندگیاں اور راول ڈیم کی صفائی ہے، سیوریج لائن کا حکم دیا تو بوجھ عوام پر پڑیگا۔  غیر ملکی کمپنیاں آئیں گی اور گھپلے بھی ہوں گے۔  علاقہ مکینوں نے کہا حکومت لائین ڈاک دے تو کنیکشن ہم لے لیں گے۔

 عدالت نے سی ڈی اے کو ایک ہفتے میں علاقہ مکینوں کو سہولیات فراہمی کا آرڈر دیتے ہوئے سماعت منگل تک ملتوی کر دی ۔