بنی گالہ تاوزیراعظم ہاؤس وزیراعظم کے سفری اخراجات نے کفایت شعاری کی پول کھول دی
|اسلام آباد( 92 نیوز) بنی گالا سے وزیر اعظم ہاؤس تک وزیر اعظم عمران خان کے سفری اخراجات نےپی ٹی آئی کے کفایت شعاری کے دعوؤں کی قلعی کھول دی ۔
بنی گالا سے وزیراعظم ہاؤس کا فاصلہ 15 کلومیٹر ہے ، وزیر اعظم کو لانے اور لیجانے کیلئے والا ہیلی کاپٹر اے ڈبلیو 139 ایک کلومیٹر اڑان کیلئے 853 روپے کا ایندھن استعمال کرتاہے ۔
یوں وزیر اعظم سیکرٹریٹ سے بنی گالا جانے کا خرچ 12800 روپے بنتا ہے،جبکہ فضائی عملے اور فضائی حدود استعمال کرنے کے اخراجات الگ ہوں گے۔