Sunday, July 25, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
رجحان

بنیادی مراکز صحت کے کنٹریکٹ ملازم پنجاب اسمبلی کے سامنے سراپا احتجاج

بنیادی مراکز صحت کے کنٹریکٹ ملازم پنجاب اسمبلی کے سامنے سراپا احتجاج
May 18, 2016

لاہور (92نیوز) لاہور میں بنیادی مراکز صحت کے کنٹریکٹ ملازمین ایک بار پھر سڑکوں پر آ گئے۔ پنجاب اسمبلی کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے دھرنا دیدیا۔ پولیس نے مال روڈ سے ہٹانے کی کوشش کی تو مظاہرین اہلکاروں سے دست و گریباں ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق صوبے کے چودہ اضلاع سے آئے ملازمین چیئرنگ کراس چوک پر اکٹھے ہوئے اور حکومت کیخلاف شدید نعرے بازی کی۔ مظاہرین نے کہا کہ حکومت کنٹریکٹ ملازمین کو بحال کرنے کے بعدمستقبل بھی کرے۔ حکومت نے مطالبہ نہ مانا تو صوبے بھر کے ساڑھے پانچ ہزار ملازمین بیروزگار ہو جائیں گے۔

شدید گرمی میں دھرنا دیے بیٹھے مظاہرین کو پولیس نے سڑک سے ہٹانے کی کوشش کی تلخ کلامی ہوگئی۔ ایک دوسرے کو زدوکوب کیا۔ مال روڈ پر احتجاج کے باعث پنجاب اسمبلی کا مرکزی دروازہ بند کر دیا گیا جبکہ اجلاس میں شرکت کیلئے آنیوالے اراکین اسمبلی کو داخلے کیلئے متبادل راستہ اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی۔