بنیادی آئینی حقوق سلب ہونے پر کشمیری سراپا احتجاج ہیں ، شاہ محمود قریشی

اسلام آباد (92 نیوز) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا آئین کےتحت کشمیریوں کو دیا گیا حق چھین لیا گیا ہے۔بنیادی آئینی حقوق سلب ہونے پر کشمیری سراپا احتجاج ہیں۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے یوم سیاہ کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بھارتی یوم جمہوریہ یومِ سیاہ کے طور پرمنایا جا رہا ہے۔ آئین کے تحت کشمیریوں کو دیا گیا تشخص چھین لیا گیا ہے۔ بھارت سرکار کی منفی پالیسیوں کے باعث بھارت کی معیشت کی صورتحال بگڑ چکی ہے۔
انھوں نے کہا کہ بھارت میں سیکولرازم دبتا ہوا اور ہندوتوا سوچ ابھرتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے۔ بھارت کے رویے سے سارے پڑوسی نالاں ہیں۔ نیپال، چین، بنگلہ دیش سب کے ساتھ بھارت کا رویہ بدلا ہوا ہے۔ بھارت اسی رویے کے باعث تیزی سے اپنے پڑوسی ممالک سے دور ہو رہا ہے۔