Saturday, July 27, 2024

بنگلہ دیش کی اپوزیشن لیڈرخالدہ ضیاء پرانتخابی جلسےکےدوران حملہ

بنگلہ دیش کی اپوزیشن لیڈرخالدہ ضیاء پرانتخابی جلسےکےدوران حملہ
April 20, 2015
ڈھاکہ(ویب ڈیسک)بنگلہ دیش نیشنل پارٹی کی سربراہ اوراپوزیشن لیڈرخالدہ ضیا پرانتخابی مہم کے دوران حملہ ہواہےحملے میں تین افرادزخمی ہوئےتاہم خالدہ ضیا محفوظ رہیں۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق خالدہ ضیا پر حملہ اس وقت ہواجب وہ انتخابی ریلی سے خطاب کررہی تھیں۔ ان کی سیکیورٹی پر مامورعملےنےانہیں بحفاظت وہاں سے نکال لیا،مقامی پولیس حکام کیمطابق خالدہ ضیا پر حملہ کرنے والوں کی شناخت نہیں ہوسکی۔