Friday, September 30, 2022

بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے کپتان شکیب الحسن پر دو سال کی پابندی لگ گئی

بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے کپتان شکیب الحسن پر دو سال کی پابندی لگ گئی
ڈھاکہ (92 نیوز) بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے کپتان شکیب الحسن پر دوسال کی پابندی لگ گئی ۔ شکیب الحسن آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے۔ آئی سی سی کے مطابق شکیب الحسن دو سال تک انٹرنیشنل کرکٹ سے معطل رہیں گے۔ شکیب الحسن نے آئی سی سی اینٹی کرپشن کوڈ کی تین شقوں کی خلاف ورزی کی ۔ شکیب الحسن نے بکیوں کے رابطہ کرنے بارے رپورٹ نہیں کیا۔ شکیب الحسن کا کہنا ہے مجھے اپنی معطلی کے فیصلے سے بہت صدمہ پہنچا۔ میں اپنی معطلی کے فیصلے کو قبول کرتا ہوں ۔