Wednesday, October 5, 2022

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بعد پاکستانی ٹیم کے دورے کی تصدیق

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بعد پاکستانی ٹیم کے دورے کی تصدیق
September 14, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ(بی سی بی) نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بعد پاکستانی کرکٹ ٹیم کے دورے کی تصدیق کردی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بعد بنگلہ دیش کا دورہ کرے گی۔ دورے کے دوران دونوں ٹیموں میں دو ٹیسٹ اور تین ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے جائیں گے۔ دونوں ٹیسٹ میچ آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہوں گے۔

دورہ بنگلہ دیش میں شامل تمام ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ شیر بنگلہ اسٹیڈیم ڈھاکہ میں کھیل جائیں گے، یہ میچ 19، 20 اور 21 نومبر کو کھیلے جائیں گے۔

پاک بنگلہ دیش ٹیموں کے مابین ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ 26 سے 30 نومبر تک ظہور احمد چودھری اسٹیڈیم چٹاگانگ میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا ٹیسٹ میچ 4 سے 8 دسمبر تک ڈھاکہ میں کھیلا جائے گا۔

قومی کرکٹ ٹیم کی بنگلہ دیش روانگی کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔