Wednesday, December 8, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

بنگلہ دیش کا اپنی ویمن کرکٹ ٹیم پاکستان بھیجنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش کا اپنی ویمن کرکٹ ٹیم پاکستان بھیجنے کا فیصلہ
August 23, 2015
ڈھاکہ(92نیوز)بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے طویل سوچ بچار کے بعد خواتین کرکٹ ٹیم کو پاکستان بھیجنے کا فیصلہ کر لیا۔ سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے وفد اگلے ہفتے پاکستان کا دورہ کریگا۔ تفصیلات کےمطابق دورے کی سکیورٹی کیلئے آنے والا وفد چار اراکین پر مشتمل ہو گا جنہیں پاکستان کے تین وینوز پر کئے جانے والے سکیورٹی انتظامات کے بارے میں بریفنگ دی جائی گی جبکہ پی سی بی کے اعلی حکام وفد کو ان وینوز کا دورہ بھی کروائیں گے۔ پی سی بی کے ایک اعلی افسر کا کہنا ہے کہ پاک بھارت سیریز پر غیر یقینی کے بادل چھائے ہوئے ہیں، ایسے میں بنگلہ دیش خواتین کرکٹ ٹیم کے کامیاب دورہ سے بنگلہ دیش بورڈ کے ساتھ متبادل ہوم سیریز کے حوالے سے بات چیت کی جا سکتی ہے۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان نومبر دسمبر میں ہوم سیریز کا معاہدہ تھا جس سے بھارتی کرکٹ بورڈ دو طرفہ تعلقات کو بنیاد بنا کر مکرنے کی کوشش کر رہا ہیں ۔