بنگلہ دیش نے ریسٹورنٹ حملے میں مارے جانیوالے دہشتگردوں کو ملکی شہری قرار دیدیا

ڈھاکا(ویب ڈیسک )بنگلادیش نے ریسٹورنٹ حملے میں مارے جانے والے دہشت گردوں کوملکی شہری قراردے دیا وزیرداخلہ کاکہناہے کہ دہشت گردوں کے نام واچ لسٹ میں شامل تھے داعش کا حملے کی ذمہ داری قبول کرنے کادعویٰ بے بنیادہے ادھربھارتی میڈیانے حملے کےتانے بانے پاکستان سے ملانے کاروایتی پروپیگنڈہ شروع کردیاہے۔
تفصیلات کےمطابق حسینہ واجد حکومت نے ڈھاکاحملے کے تمام حملہ آوروں کو بنگلا دیش کا شہری قراردے دیاہے۔
میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے بنگلادیش کے وزیرداخلہ کاکہناتھاکہ حملہ آورمقامی افراد تھے ان کا داعش سے تعلق ہے نہ ہی حملے میں شدت پسندتنظیم داعش ملوث ہے۔ ادھر بنگلادیش کے وزیراطلاعات حسان الحق کوڈھاکاحملے پرماضی میں مکتی باہنی کے ذریعے بھارتی مداخلت تویاد نہ آئی لیکن انہیں پاکستان کے جماعت اسلامی سے تعلقات یادرہے اورکہاکہ بنگلا دیش کی جماعت اسلامی کے ماضی میں پاکستان سے تعلقات رہے ہیں جس پرپاکستان کے کردارکونظراندازنہیں کرسکتے دوسری جانب بھارتی میڈیانے بنگلا دیش کے وزیرکے بیان کوبنیادبناکرڈھاکاحملے کے تانے بانے پاکستان سے جوڑنا شروع کردئیے ہیں ۔