بنگلہ دیش میں کلین سویپ کے بعد قومی ٹیم وطن واپس پہنچ گئی

کراچی (92 نیوز) بنگلہ دیش میں کلین سویپ کے بعد قومی ٹیم وطن واپس پہنچ گئی۔
بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کرنیوالی پاکستانی ٹیم کے بیشتر کھلاڑی ڈھاکہ سے دبئی کے راستے کراچی پہنچے۔
اس سے قبل ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم بھی پاکستان کے خلاف سیریز کے لیے کراچی پہنچ چکی ہے، کورونا ٹیسٹ کلیئر ہونے پر کل نیشنل اسٹیڈیم میں پریکٹس ہوگی،
پاک ویسٹ انڈیز سیریز 13 دسمبر سے کراچی میں شروع ہوگی۔