Friday, October 7, 2022

بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کے مزید 6 ارکان کو سزائے موت سنادی گئی

بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کے مزید 6 ارکان کو سزائے موت سنادی گئی

ڈھاکہ ( 92 نیوز ) بنگلہ دیش میں جنگی جرائم کے حوالے سے بنائے گئے نام نہاد خصوصی ٹربیونل نے جماعت اسلامی کے مزید 6ارکان کو سزائے موت سنادی ۔
سزائے موت پانے والوں میں جماعت اسلامی کے سابق رکن پارلیمنٹ ابو صالح محمد عبدالعزیز بھی شامل ہیں ۔ تمام ملزموں کیخلاف لوٹ مار ،ایک ہندو ، چھاتر ليگ کے رہنما سمیت 13 افراد کے قتل کا بھی الزام تھا۔
بنگلہ دیش میں 2010 میں قائم ہونے والے جنگی جرائم کے ٹربیونل نے مطیع الرحمان نظامی کے علاوہ جماعت اسلامی کے دیگر اہم رہنماؤں کو بھی پھانسی کی سزا سنائی تھی جن میں عبدالقادر ملّا، قمر الزماں سمیت کئی افراد کی سزا پر عمل درآمد کیا جاچکا ہے ۔