Thursday, September 19, 2024

بنگلہ دیش ،شدید بارش اور لینڈ سلائیڈنگ سے 12افراد جاں بحق

بنگلہ دیش ،شدید بارش اور لینڈ سلائیڈنگ سے 12افراد جاں بحق
June 13, 2018
ڈھاکہ ( 92 نیوز ) بنگلہ دیش میں شدید بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں دو روہنگیا مسلمانوں سمیت 12 افراد جاں بحق ہوگئے ۔ خبر ایجنسی کے مطابق گزشتہ تین دنوں سے بنگلہ دیش کے جنوب مغربی حصوں  پری مون سون بارشوں  جاری ہیں جس کے باعث لینڈ سلائیڈنگ اور دیگر حادثات میں 12 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھےہیں ۔ اطلاعات کے مطابق جاں بحق ہونیوالوں میں  دو روہنگیا مسلمان بھی شامل ہیں جو کاکس بازار اور رنگامتی میں قائم مہاجر کیمپوں میں رہائش پذیر تھے۔ بین الاقوامی امدادی ایجنسیوں نے کیمپوں میں بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔