بنگلہ دیش سے ٹیسٹ سیریز جیتنے کے بعد قومی ٹیم کراچی پہنچ گئی

کراچی(سپورٹس ڈیسک)پاکستانی کرکٹ ٹیم بنگلہ دیش سے ٹیسٹ سیریز جیتنے کے بعد کراچی پہنچ گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی کرکٹ ٹیم اپنا بنگلہ دیش کا دورہ مکمل کرنے کے بعد واپس کراچی پہنچ گئی ہے ۔
بنگلہ دیش کے دورہ کے دوران پاکستانی ٹیم وارم اپ میچ سمیت تین ونڈ ے اور واحد ٹی ٹونٹی میں شکست کھانے کے بعد ٹیسٹ سریز جیت کر کچھ بھرم لئے واپس کراچی پہنچ گئی ہے ۔