Sunday, September 8, 2024

  بنگلہ دیش سےفتح کےبعدپاکستانی ٹیسٹ پلیئرزکی رینکنگ میں بہتری،یاسرشاہ پہلی بارٹاپ ٹوئنٹی میں شامل،وہاب ریاض کی10درجےترقی

   بنگلہ دیش سےفتح کےبعدپاکستانی ٹیسٹ پلیئرزکی رینکنگ میں بہتری،یاسرشاہ پہلی بارٹاپ ٹوئنٹی میں شامل،وہاب ریاض کی10درجےترقی
May 10, 2015
دوبئی (سپورٹس ڈیسک)بنگلہ دیش سےفتح کےبعدپاکستانی ٹیسٹ پلیئرزکی رینکنگ میں بہتری،یاسرشاہ پہلی بارٹاپ ٹوئنٹی میں شامل،وہاب ریاض کی10درجےترقی۔ تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش سے فتح کے بعد پاکستانی ٹیسٹ پلیئرز کی رینکنگ میں بہتری آ گئی۔ یاسر شاہ نے چھ درجے ترقی کرتے ہوئے پہلی بار ٹاپ ٹونٹی میں جگہ بنا لی۔ وہاب ریاض کی بھی دس درجے ترقی ہو گئی۔ نئی رینکنگ کے مطابق ٹاپ ٹین میں شامل واحد پاکستانی کھلاڑی یونس خان ایک درجہ ترقی کرتے ہوئے ساتویں پوزیشن پر آ گئے۔ جنید خان نے دو درجے ترقی کرتے ہوئے باؤلرز میں پندرہویں پوزیشن حاصل کی جبکہ اظہر علی پانچ زینے پھلانگ کر سولہویں پوزیشن پر پہنچ گئے۔ سرفراز نے چار مدارج عبور کرتے ہوئے بائیسویں جبکہ محمد حفیظ نے پانچ درجے بہتری کے ساتھ چونتیسویں پوزیشن حاصل کر لی۔ فاسٹ باؤلر عمران خان چار درجے بہتری کے ساتھ تہترویں پوزیشن پر آ گئے ہیں۔