Saturday, July 27, 2024

بنگلہ دیش : جنگی جرائم کے خصوصی ٹربیونل نے 1971میں پاکستان کی حمایت کرنیوالے مزید 4افراد کو سزائے موت سنادی

بنگلہ دیش : جنگی جرائم کے خصوصی ٹربیونل نے 1971میں پاکستان کی حمایت کرنیوالے مزید 4افراد کو سزائے موت سنادی
May 4, 2016
  ڈھاکا(ویب ڈٰیسک)بنگلہ دیش میں  جنگی جرائم کے خصوصی ٹربیونل نے  1971 میں پاکستان کی حمایت کرنے والے مزیدچار افراد کو سزائے موت سنائی ہے ۔وزیراعظم حسینہ واجد کی حکومت اب تک کئی افراد پاکستان کی حمایت کے جرم میں موت کی سزا سنا چکی ہے۔ تفصیلات کےمطابق تین رکنی ٹربیونل کی طرف سے فیصلہ سنائے جانے کے وقت  صرف شمس الدین احمد  عدالت میں موجود تھے۔جبکہ تین  افرادغازی عبدالمنان، حفیظ الدین اور شمس الدین کے بھائی نصیر الدین فیصلہ سنائے جانے کے وقت عدالت میں موجود نہیں تھے ۔ ٹربیونل نے اظہر الاسلام کو دوافراد کے قتل کے الزام میں عمر قید کی سزا سنائی ہے،،شیخ حسینہ واجد کی حکومت کے دورمیں اب تک درجنوں افراد کو پاکستان کی حمایت کے جرم میں موت کی سزا دی جاچکی ہے ۔انسانی حقوق کے بین الاقوامی اداروں نے ان ٹریبونل کی کارروائیوں کو غیرمنصفانہ قراردیا ہے۔