Thursday, December 2, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

بنگلہ دیش : تیرہ سالہ بچے پر چوری کا الزام لگا کر بہیمانہ تشدد کرکے ماردیا گیا

بنگلہ دیش : تیرہ سالہ بچے پر چوری کا الزام لگا کر بہیمانہ تشدد کرکے ماردیا گیا
July 13, 2015
سلہٹ (92نیوز)بنگلہ دیش میں تیرہ سالہ بچے کے ساتھ ہونے والی درندگی پر دنیا بھرسےلوگ سخت تنقید کررہے ہیں  ظالموں نے چوری کے الزام میں  کمسن کو بہیمانہ تشدد کرکے اسے جان سے مار ڈالا ،،اور ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردی۔ تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش  کے شہر سلہٹ میں  پانچ افراد نے  چوری کے الزام میں ایک تیرہ سالہ لڑکے کو ڈنڈوں اور لاتوں سے تشدد کا نشانہ بنایا اور اس سارے منظر کی ویڈیو بھی بناتے رہے،تشدد کے دوران  جب بچہ  روتا اور چلاتا تھا،،تو،، یہ درندہ صفت افراد قہقہے لگاتےبچے کو ستون کے ساتھ باندھ کر اس پر تشدد کیا گیا۔ تاہم یہ کمسن اس تشدد کو برداشت نہ کرسکا اور موت کی آغوش میں چلا گیا۔ راجون نامی یہ بچہ معمولی سبزی فروش تھا جس کے والد اور اہل محلہ نے مجرموں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے دوسری جانب سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد  عوام میں  شدید غم و  غصے کا اظہار کیا جارہا ہے۔