Tuesday, November 30, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

بنگلہ دیش : اپوزیشن جماعت کی سربراہ خالدہ ضیا کے وارنٹ گرفتاری جاری

بنگلہ دیش : اپوزیشن جماعت کی سربراہ خالدہ ضیا کے وارنٹ گرفتاری جاری
March 30, 2016
ڈھاکا (ویب ڈیسک) بنگلہ دیش میں اپوزیشن جماعتوں پر حکومت کا غیض وغضب تھمنے کا نام نہیں لے رہا۔ بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم اور سب سے بڑی اپوزیشن جماعت کی سربراہ خالدہ ضیا کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکا کے ایک میٹرو پولیٹن سیشن جج نے اپوزیشن رہنما اور ملک کی سابق وزیراعظم خالدہ ضیا کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔ انہیں دوہزار بارہ میں ہڑتال کے دوران بس جلائے جانے کے ایک مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے۔ دوسری طرف بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کی سربراہ خالدہ ضیا مقدمہ کو سیاسی نوعیت کا قرار دے چکی ہیں۔