Monday, October 25, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

افغانستان کی دعوت پر بنگلہ دیش کی بیٹنگ جاری

افغانستان کی دعوت پر بنگلہ دیش کی بیٹنگ جاری
June 24, 2019
ساؤتھ ہمپٹن ( 92 نیوز ) انگلینڈ اور ویلز میں کرکٹ پر حکمرانی کی جنگ  اور ٹیموں کی فائنل فور میں جگہ بنانے کی سر توڑ کوششیں  جاری ہیں  ۔ میگا ایونٹ میں  بنگلہ دیش اور افغانستان ساؤتھ ہمپٹن کے میدان میں زور آزما رہی ہیں ۔ میگا ایونٹ کے  31 ویں میچ میں  افغانستان نے ٹاس جیت کر بنگلہ دیش کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی  ہے  ۔ افغان ٹیم ایونٹ میں پہلی جیت کی امید لیے میدان میں اتری ہے ،افغانستان نے ٹورنامنٹ میں چھ میچز کھیلےاور تمام میں ہار کا سامنا کرنا پڑا،افغانستان کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر سب سے نیچے دسویں نمبر پر ہے۔ افغانستان کے مقابل بنگلہ دیش اب تک ایونٹ میں چھ میچز کھیل چکی ہے ، جن میں اسے دو  میں کامیابی حاصل ملی جبکہ  تین میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا اور ایک میچ بغیر نتیجہ رہا۔ بنگال ٹائیگرز5 پوائنٹس کے ساتھ  چھٹی پوزیشن پر موجود ہے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔