Wednesday, October 20, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

بنگلہ دیشی ویمن کرکٹ ٹیم کراچی پہنچ گئی

بنگلہ دیشی ویمن کرکٹ ٹیم کراچی پہنچ گئی
September 28, 2015
لاہور (92نیوز) بنگلہ دیش کی ویمن کرکٹ ٹیم کراچی پہنچ گئی ہے۔ بنگلہ دیشی ویمن کرکٹ ٹیم دورہ پاکستان میں دو ٹی ٹونٹی اور دو ون ڈے میچ کھیلے گی۔ پہلا ٹی ٹونٹی 30 ستمبر کو، دوسرا 2 اکتوبر کو جبکہ پہلا ون ڈے 4 اکتوبر اور دوسرا ون ڈے 6اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق تمام میچز ساوتھ اینڈ کلب میں کھیلے جائیں گے۔ بنگلہ دیشی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان سلمیٰ خاتون نے کہا ہے کہ جب کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے دورے کے لیے ٹیم سے پوچھا تو ٹیم نے فوری حامی بھر دی۔ انہوں نے کہا کہ ہماری توجہ کرکٹ گراونڈ میں کھیل پیش کرنے پر مرکوز ہے نہ کہ گراونڈ سے باہر سکیورٹی پر۔ ہم پر پاکستان کا دورہ کرنے کے حوالے سے کسی قسم کا دباو نہیں ڈالا گیا۔ ہم اپنی خواہش کے مطابق پاکستان کا دورہ کریں گے‘ ہمیں پوری سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔