Tuesday, October 4, 2022

بنگلہ دیشی حکومت کی طرف سے پاکستان کو بدنام کرنے کی کوششیں افسوسناک ہیں : ترجمان دفترخارجہ

بنگلہ دیشی حکومت کی طرف سے پاکستان کو بدنام کرنے کی کوششیں افسوسناک ہیں : ترجمان دفترخارجہ
اسلام آباد(92نیوز)پاکستان نے بنگلہ دیش کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بنگلہ دیش کی حکومت کی طرف سے پاکستان کو بدنام کرنے کی کوشیشیں افسوسناک ہیں۔ دفتر خارجہ سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق بنگلہ دیش کے قائم مقام سفیر کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا۔ پاکستان نے بنگلہ دیش کی جانب سے لگائے جانے والے الزامات کو سختی سے مسترد کردیادفتر خارجہ کے حکام نے بنگلہ دیش کی حکومت کی جانب سے پاکستان کو  جنگی جرائم ملوث کرنے کی کوششوں پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ بنگلہ دیش کے ساتھ برادرانہ تعلقات بنانے کی کوشش کی۔ دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کی عوام ایک دوسرے سے رشتے قائم رکھنا چاہتے ہیں لیکن افسوس ہے کہ بنگلہ دیش کی حکومت  عوام کے ان جذبات کا احترام نہیں کرتی 1974 کا سہ فریقی معاہدہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کا سنگین میل ہے۔ 1974 کے معاہدے کے تحت یہ طے ہوا تھا کہ بنگلہ دیشں کی حکومت تمام  مقدمات میں عام معافی دے گی۔