Saturday, October 23, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

بنگلہ دیش:ہندوؤں کے مذہبی تہوار میں بھگدڑ سے 10ہلاک متعدد زخمی

بنگلہ دیش:ہندوؤں کے مذہبی تہوار میں بھگدڑ سے 10ہلاک متعدد زخمی
March 27, 2015
ڈھاکا(ویب ڈیسک)بنگلہ دیش میں ہندوؤں کے ایک مذہبی تہوار میں بھگدڑ سے دس افراد ہلاک اور بیسیوں زخمی ہوگئے۔ بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکا سے بیس کلومیٹر دور ضلع نارائن گنج میں پیش آنے والے حادثے میں سات خواتین اور تین مرد ہلاک ہوئے ہیں۔ پولیس کے مطابق دریائے برہم پترا میں غسل کے لیے ہزاروں ہندو کنارے پر موجود تھے کہ تہوار کے مقام پر پل گرنے کی افواہ پر اچانک بھگدڑ مچ گئی۔ ہندوؤں کے اس سالانہ تہوار میں شرکت کے لیے بھارت اور نیپال سے بھی ہندوؤں کی ایک بڑی تعداد بنگلہ دیش میں موجود ہوتی ہے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔