Friday, October 15, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

بنگلہ دیش:مسافر بس حادثے کا شکار،24 افراد ہلاک  22 شدید زخمی

بنگلہ دیش:مسافر بس حادثے کا شکار،24 افراد ہلاک  22 شدید زخمی
April 9, 2015
بھانگا(ویب ڈیسک)بنگلہ دیش میں مسافروں سے بھری بس درخت سے ٹکرا گئی،چوبیس افراد ہلاک جبکہ بائیس شدید زخمی ہوئے۔ مسافر بس ڈھاکہ سے بریسال کے  لیے چلی، بھانگا کے علاقے میں حادثہ پیش آیا، مسافروں کا کہناہے ڈرایئور تیزرفتاری سے بس چلا رہا تھا اور بس پر قابو نہ کرسکا۔ بس سڑک کنارے درخت سے جاٹکرائی، مقامی لوگوں اور بھانگا ہائی وے پولیس نے مسافروں کو بس سے نکالا۔ پولیس کے مطابق بیس افراد موقع پر ہی دم توڑ گے جبکہ باقی زخمیوں کو فرید پور اسپتال منتقل کیا گیا جہاں سے ڈاکٹرز نے چار افراد کے مرنے کی تصدیق کر دی۔ بنگلہ دیش میں ٹریفک حادثات میں ہرسال بارہ ہزار افراد جان گنوا بیٹھتے ہیں جس کی وجہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی اور نااہل ڈرایئور ہیں۔  
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔