Monday, October 18, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

بنگلا دیش کا پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز میں وائٹ واش

بنگلا دیش کا پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز میں وائٹ واش
April 22, 2015
ڈھاکا(92نیوز)بنگلا دیش نے پاکستان کے خلاف تاریخی کامیابی حاصل کر لی بنگال ٹائیگرز نے گرین شرٹس کو پہلی بار ون ڈے سیریز میں وائٹ واش کر دیا۔ تفصیلات کےمطابق سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں بنگلہ دیش نے سومیا سرکار کے کیرئیر کی پہلی سنچری کی بدولت پاکستان کو آٹھ وکٹوں سے ہرا دیا۔ بنگلا دیشی ٹیم کی طرف سے سومیا سرکار اور تمیم اقبال نے اننگز کا آغاز کیا۔ تمیم اقبال چونسٹھ رنز بنا کر آئوٹ ہوئے لیکن سومیا سرکار آخر تک کریز پر موجود رہے اور ناقابل شکست ایک سو ستائیس رنز  بنائے۔ محمود اللہ صرف چار رنز بنا پائے جبکہ مشفق الرحیم بھی انچاس رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ رہے۔ بنگلہ دیش کے دونوں کھلاڑیوں کو جنید خان نے آئوٹ کیا۔اس سے پہلے پاکستانی کپتان اظہر علی نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ اظہر علی نے سنچری اور حارث سہیل نے نصف سنچری بنائی سمیع اسلم پینتالیس رنز کے ساتھ نمایاں رہے بنگلہ دیش کے مشرفی، روبیل، عرفات اور  شکیب نے دو دو جبکہ ناصر حسین نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔