Monday, September 26, 2022

بنگلا دیش ویمن کرکٹ ٹیم تیسرا میچ بھی ہار گئی

بنگلا دیش ویمن کرکٹ ٹیم تیسرا میچ بھی ہار گئی
 لاہور (92 نیوز) پاکستانی کڑیوں کا ہوم گراؤنڈ پر ٹی ٹونٹی سیریز میں کلین سویپ ہو گیا۔ بنگلا دیش ویمن کرکٹ ٹیم تیسرا میچ بھی ہار گئی۔ مہمان ٹیم 117 رنز کے جواب میں آٹھ وکٹوں پر 89 رنز بنا سکی۔ تیسرے ٹونٹی میں پاکستان وومن نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ بیس آورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 117 رنز بنائے۔ قومی کرکٹر جویریہ خان کی نصف سنچری اسکور کی جبکہ انعم امین اور ڈیبیو کرنے والی صباء نذیر نے دو دو شکار کیے۔ جوابی اننگز میں بنگلہ دیش وومن آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 89 رنز ہی بنا سکی۔ میچ دیکھنے کے لیے پی سی بی نے قذافی اسٹیڈیم کے مزید گیٹس بھی کھول دیے جہاں کرکٹ فینز نے خوب انجوائے کیا اور ہلا گلا کیا۔ میچ کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو میں بنگلہ دیش وومن کرکٹر جہان آرا عالم کا کہنا تھا پاکستان کرکٹ بورڈ کی مدعو کیے جانے پر مشکور ہوں۔ قومی کرکٹر انعم امین کا کہنا تھا جس طرح ٹی ٹونٹی سیریز میں اچھا پرفارم کیا ہے ون ڈے میں بھی ایسا پرفارم کریں گے۔ کیریئر کی ساتویں نصف سنچری کرنے والی جویریہ خان پلیئر آف دی میچ قرار پائیں۔ قومی وومن ٹیم بنگلہ دیش وومن کے ساتھ قذافی اسٹیڈیم میں 2 اور 4 نومبر کو ایک روزہ میچز کی سیریز بھی کھیلیں گی۔