Thursday, December 7, 2023

بنگلا دیش میں زیرتعمیر فیکٹری کی چھت گرنے سے آٹھ افراد جاں بحق

بنگلا دیش میں زیرتعمیر فیکٹری کی چھت گرنے سے آٹھ افراد جاں بحق
March 13, 2015
ڈھاکہ (ویب ڈیسک) زیرتعمیر فیکٹری کی چھت گرنے سے 8افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ڈھاکا کے نواحی علاقے مونگلہ میں زیرتعمیر سیمنٹ کی فیکٹری کی چھت گرنے سے آٹھ افرادجاں بحق اور متعدد زخمی بھی ہوئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کے وقت ستر کے قریب افراد فیکٹری میں موجود تھے، جن میں سے بیشتر زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ اس سے پہلے دو ہزار تیرہ میں بھی ایک عمارت کے منہدم ہونے سے گیارہ سو تیس افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔