خداوندا! جو وعدے تو نے اپنے رسولوں کے ذریعہ سے کیے ہیں اُن کو ہمارے ساتھ پورا کر اور قیامت کے دن ہمیں رسوائی میں نہ ڈال، بے شک تو اپنے وعدے کے خلاف کرنے والا نہیں ہے".
(3: Verse 194)
بنگال ٹائیگرزنے پاکستان کو سولہ سال بعد شکست سے دوچارکردیا
ڈھاکا(سپورٹس ڈیسک)بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم نے پاکستانی ٹیم کو ون ڈےکرکٹ میں سولہ سال بعد شکست سے دوچار کردیا ۔
ایک روزہ کرکٹ میں کسی بھی ٹیم کے خلاف سب سے زیادہ تین سو انتیس رنز بنانے والے بنگال ٹائیگرز نے پاکستان کو اناسی رنز سے شکست دے دی۔
میرپور کے شیر بنگلا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میچ میں بنگلا دیش نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا بنگلہ دیشی اوپنر تمیم اقبال نے کریز پر قدم ایسے جمائے کہ ایکشن کلئیر ہونے کے بعد پہلا میچ کھیلنے والے سعید اجمل بھی اپنے دوسرے کا جادو نہ چلا سکے۔
تمیم اقبال نے اپنی ایک سو بتیس رنز کی عمدہ اننگز کے دوران تین چھکے اور تیرہ چوکے داغےمشفق الرحیم نے بھی پاکستانی باؤلرز کی خوب ٹھکائی کی اور ایک سو چھ رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔
بنگلہ دیشی ٹیم نے مقررہ اوورز میں تین سو انتیس رنز بنائےوہاب ریاض نے چار وکٹیں حاصل کیں۔
تین سو تیس رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان ٹیم مجموعی طور پر اچھے کھیل کا مظاہرہ نہ کرسکی پہلی بار کپتانی سنبھالنے والے اظہر علی نے بہتر رنز بنائے جبکہ محمد رضوان نے سڑسٹھ اور حارث سہیل نےاکاون رنز کی اننگز کھیلی۔
محمد حفیظ چار اور فواد عالم صرف چودہ رنز بنا سکے،اور پوری ٹیم دو سو پچاس رنز بناکر پویلین لوٹ گئی۔
بنگلا دیش کی طرف سے تسکین احمد اور عرفات سَنی نے تین تین پاکستانی کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔