Friday, December 2, 2022

بنک ڈکیتی کی سی سی ٹی وی فوٹیج نے واردات کی قلعی کھول دی

بنک ڈکیتی کی سی سی ٹی وی فوٹیج نے واردات کی قلعی کھول دی
کراچی(92نیوز)کراچی لانڈھی میں ہونےوالی بنک ڈکیتی کی سی سی ٹی وی فوٹیج نےواردات کی قلعی کھول دی،فوٹیج کےمطابق ملزموں کے3ساتھی پہلےہی بنک میں موجودتھے۔ تفصیلات کےمطابق 92نیوزکوموصول سی سی ٹی وی فوٹیج کےمطابق8 ملزم صبح11بج کر36منٹ پراسلحہ لہراتےہوئےبینک میں داخل ہوئے،ملزموں کےتین ساتھی پہلےسےہی بینک میں موجودتھے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں8 مسلح ملزموں کولوٹ مارکرتےہوئےدیکھاجاسکتاہے،ملزموں نےسب سےپہلےبینک کےسیکورٹی گارڈزکویرغمال بنایا،جنہوں نےکوئی مزاحمت نہیں کی۔ ملزم اسٹرونگ روم میں داخل ہوئےاورلوٹ مارکی،پولیس کےمطابق ملزموں نےایک کروڑ25لاکھ روپےہتھیالئےتھےتاہم ساتھی کی ہلاکت کےبعدملزم رقم سےبھرے2تھیلےچھوڑکرفرارہوئے۔ پولیس نےبتایاکہ واردات میں45لاکھ روپےلوٹےگئے،ملزموں کاایک ساتھی اپنی ہی فائرنگ سےہلاک ہوا،پولیس نےسی سی ٹی وی فوٹیج کی مددسےملزموں کی تلاش شروع کردی۔