Monday, November 29, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

بنکاک بم دھماکا، پولیس نے دوسرا غیرملکی ملزم کمبوڈیا کی سرحد کے قریب سے گرفتار

بنکاک بم دھماکا، پولیس نے دوسرا غیرملکی ملزم کمبوڈیا کی سرحد کے قریب سے گرفتار
September 2, 2015
بنکاک (ویب ڈیسک) بنکاک پولیس نے گزشہ ماہ مندر میں بم دھماکے میں ملوث دوسرے غیرملکی ملزم کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔ ملزم کی گرفتاری کمپوچیا کی سرحد کے قریب سے عمل میں آئی۔ تھائی لینڈ کی نیشنل کونسل فار پیس کے ترجمان نے نیوز کانفرنس میں بتایا کہ ملزم کو ساکیو صوبے سے گرفتار کیا گیا اور گرفتار ہونے والا شخص دھماکے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں نظر آنے والے شخص سے انتہائی مشابہت رکھتا ہے۔ بنکاک بم حملے کے الزام میں گزشتہ ہفتے بھی ایک شخص کو حراست میں لیا گیا تھا۔ ترجمان کے مطابق ملزم کیس کا مرکزی کردار غیرملکی شہری ہے۔ بنکاک کے مندر میں بم حملے کے نتیجے میں بیس افراد ہلاک اور سو سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔