Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

بنوں ، جانی خیل میں تحریک انصاف کی جیت کا غصہ معصوم جانور پر نکال دیا گیا

بنوں ، جانی خیل میں تحریک انصاف کی جیت کا غصہ معصوم جانور پر نکال دیا گیا
July 28, 2018
بنوں (92 نیوز) بنوں کے علاقے جانی خیل میں تحریک انصاف کی جیت کا غصہ معصوم جانور پر نکال دیا گیا۔ کتے کو تحریک انصاف کا جھنڈا پہنا کر گولیاں مار دی گئیں۔ سیاسی جماعتوں کی رنجش نے جانوروں کو بھی لپیٹ میں لینا شروع کر دیا۔  جانوروں کے ساتھ انسانیت سوز سلوک نے معاشرے میں کم ہوتی عدم برداشت پر کئی سوالات کو بھی جنم دے دیا۔ بنوں میں مخالف امیدوار کے حامیوں نے شکست کے بعد اپنا غصہ معصوم بے زبان جانور پر نکال دیا۔ جانی خیل کے علاقے میں کتے کو سیاسی مخالفین نے تحریک انصاف کا جھنڈا پہنا کر گولیوں کا نشانہ بنا دیا۔ فائرنگ کے نتیجے میں کتا موقع پر ہلاک ہو گیا۔ معصوم جانور کے ساتھ روا رکھے جانے والے ظالمانہ سلوک کی وڈیو منظر عام پر آئی تو مقامی انتظامیہ اور پولیس بھی حرکت میں آ گئی۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو ملزموں کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ جانوروں کے ساتھ پیش آنے والا یہ پہلا واقعہ نہیں۔ اس سے پہلے کراچی میں بھی سیاسی مخالفت کے نتیجے میں جانور کو تشدد بنایا جا چکا ہے جہاں سیاسی جماعت کے کارکنوں نے مخالفین کا غصہ گدھے پر نکالتے ہوئے اسے اس قدر زخمی کیا کہ وہ  چند روز بعد  زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو گیا تھا۔