Monday, January 17, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

بند اسٹیڈیمز ، پابندیوں کیساتھ کرکٹ کھیلنا خاصا دشوار ہے ، عمران طاہر

بند اسٹیڈیمز ، پابندیوں کیساتھ کرکٹ کھیلنا خاصا دشوار ہے ، عمران طاہر
May 21, 2020

لاہور ( 92 نیوز) جنوبی افریقہ کے پاکستانی نژاد لیگ اسپنر عمران طاہر نے بند اسٹیڈیمز  اور پابندیوں کیساتھ کرکٹ کھیلنے کو خاصا دشوار قراردیدیا ، کہا کہ  کرکٹ کو دوبارہ شروع کرنے کیلئے کچھ نہ کچھ تو کرنا پڑے گا۔

پاکستانی نژاد جنوبی افریقی لیگ اسپنر عمران طاہر کھیل کے میدانوں کو مس کرنے لگے،کہتےہیں  یہ مشکل وقت ہے ،کورونا کے باعث بہت کچھ تبدیل ہوگیا ،ہمیں فی الحال اسکے ساتھ چلنا ہے ۔

عمران طاہر نے کہا تماشائیوں سے خالی اسٹیڈیمز میں  کرکٹ کا ہونا عجیب لگے گا تاہم گیم شروع کرنے کیلئے کچھ اقدامات تو  اٹھانا پڑیں گے ،میچ کے دوران کھلاڑی کیلئے سیلیبریشن سے خود کو روکنابہت مشکل کام ہے ۔

ایک سوال پر جنوبی افریقی لیگ اسپنر کاکہنا تھا بابر اعظم اور ویرات کوہلی دونوں ہی ورلڈ کلاس کھلاڑی ہیں،انکے خلاف گیند کرتے وقت محتاط رہنا پڑتا ہے ۔

ملتان سلطانز کی نمائندگی کرنیوالے عمران طاہر پی ایس ایل کھیلنے کے بعد کورونا لاک ڈاؤن کے باعث جنوبی افریقہ واپس نہ جاسکے تھے اوران دنوں وہ لاہور میں اپنے آبائی گھر میں مقیم ہیں  ۔