Sunday, December 5, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

بندگوبھی موٹاپا دور کرنے کیلئے بہت اچھی غذا ہے: ماہرین صحت

بندگوبھی موٹاپا دور کرنے کیلئے بہت اچھی غذا ہے: ماہرین صحت
August 31, 2015
شنگھائی (ویب ڈیسک) ماہرین صحت نے کہا ہے کہ بندگوبھی ایک انتہائی قیمتی ترکاری اور شاندار غذائی نعمت ہے۔ ماہرین صحت کے مطابق بند گوبھی اعلیٰ درجے کے معدنی اجزائ، حیاتین اور کھاری نمکیات کی وجہ سے زبردست اہمیت رکھتی ہے۔ اسے کچی حالت میں بطور سلاد بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ کچی بند گوبھی آسانی سے ہضم ہوجاتی ہے جبکہ پکانے پر اتنی زود ہضم نہیں رہتی۔ سبز پتوں والی بند گوبھی میں وٹامن اے کی کافی مقدار پائی جاتی ہے۔ ماہرین صحت کے مطابق بند گوبھی میں جسمانی کثافت صاف کرنے اور موٹاپا دور کرنے کی بہت صلاحیت پائی جاتی ہے۔ اس کے انتہائی قیمتی اجزاءمیں سلفر اور کلورین سرفہرست ہیں۔ آیوڈین بھی بڑے تناسب کے ساتھ پائی جاتی ہے۔ سلفر اور کلورین کا امتزاج معدے اور آنتوں کی بافتیں صاف کرنے کا سبب بنتا ہے لیکن یہ صرف اسی وقت اثرانداز ہوتا ہے جب بندگوبھی کو کچی حالت میں نمک کے بغیر کھایا جائے۔ اس کی کم مقدار اور کڑوا رس ہی غذائیت بخش اور شفا بخش ہیں۔ بندگوبھی انفیکشن، السر اور نظام ہضم کی دیگر خرابیوں کا موثر علاج ہے۔ حالیہ تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ بند گوبھی میں ایک مادہ، ٹیرٹرانک ایسڈ پایا جاتا ہے جو شکر اور کاربوہائیڈریٹس کو چربی میں تبدیل ہونے سے روکتا ہے۔ یہ وزن گھٹانے کیلئے بھی بہت اچھی غذا ہے۔