Sunday, September 15, 2024

بندوق کے زور اور نعرے بازی سے بلوچستان کے مسائل حل نہیں ہونگے : ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ

بندوق کے زور اور نعرے بازی سے بلوچستان کے مسائل حل نہیں ہونگے : ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ
October 4, 2015
قلات(92نیوز)وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبد المالک بلوچ کا کہنا ہے پر امن بلوچستان کے قیام کے لیئے وفاقی و صوبائی اور عسکری قیادت کے فیصلے پر عوام سے تعاون کی اپیل ہے بندوق کے زور اور نعرے بازی سے اب بلوچستان کے مسائل حل نہیں ہوں گے۔ تفصیلات کےمطابق جشن قلات اسپورٹس اینڈ کلچر ل فیسٹیول کے رنگا رنگ تقریبات کا باقائدہ افتتاح کر تے ہوئے  وزیر اعلیٰ بلوچستان  عبدالمالک بلوچ کا کہنا تھا کہ ہماری مثبت پالیسیوں کی وجہ سے بلوچستانن کے حالات بہتر ہوئے ہیں آج جوحالات ہیں وہ موجودہ مخلوط حکومت کی کوششوں سے پر امن ہوئے ہیں قلات خضدار مستونگ کوئٹہ اور مکران میں جوحالات تھے حکومت کی کوششوں سے بہتر ہوگئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ قلات کی ہندو کمیونٹی کو یقین دلاتا ہوں کہ انہیں تحفظ فراہم کیا جائے گا،ڈاکٹر عبدالمالک کا مزید کہنا تھا کہ قلات ہماری تاریخ کا حصہ ہے اس کے بغیر بلوچستان کی تاریخ نامکمل ہے خان آف قلات اور نامور اولیائے کرام اس سرزمین سے تعلق رکھتے ہیں قلات ہماری تاریخی جدوجہد کا محور رہا ہے ۔ان  کا مزید کہنا تھا کہ آغا عبدالکریم خان اور بابائے بلوچستان میر غوث بخش بزنجو کی جدوجہد اور قربانیاں ہمارے لیئے مشعل راہ ہیں ۔قلات کی ترقی و خوشحالی اولین ترجیح ہیں نوجوان عوامی نمائیندہ میر خالد خان لانگو نے گزشتہ دو سال میں جو ترقیاتی کام کیئے ہیں ماضی میں اس کی مثال نہیں ملتی۔  انہوں نے کہا کہ میں والدین اور علاقےکے معتبرین سے اپیل کر تا ہوں کہ وہ اپنے اسکولوں کو تباہی اور بربادی سے بچائے ہر حال میں اپنے بچوں کو تعلیم دے ڈی ای او اور ڈی سی او سے کہتا ہو ں کہ وہ اسکولوں میں جائیں جو ٹیچر غیر حاضر ہیں ان کو معطل کریں ۔