Saturday, July 27, 2024

بل کلنٹن اور مونیکا لیونسکی سکینڈل پر فلم بنے گی

بل کلنٹن اور مونیکا لیونسکی سکینڈل پر فلم بنے گی
August 8, 2019
واشنگٹن (ویب ڈیسک )دنیا بھر میں تہلکہ مچانے والے سابق امریکی صدر بل کلنٹن کے سیاسی رومانوی سکینڈل پر امریکی انٹرٹینمنٹ کمپنی نے فلم بنانے کا اعلان کردیا۔ بل کلنٹن کی جانب سے وائٹ ہاؤس کی انٹرنی ملازم مونیکا لیونسکی سے معاشقے پر بنائی جانے والی دستاویزی فلم کو آئندہ برس امریکی صدارتی انتخابات پر ایک ہفتہ قبل ریلیز کیا جائے گا۔مونیکا لیونسکی اور بل کلنٹن کے درمیان1997 میں اس وقت رومانوی تعلقات قائم ہوئے جب بل کلنٹن اپنے دوسرے دور کے آخری 3 سال گزار رہے تھے ۔ خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی انٹرٹینمنٹ ادارہ ’’ایف ایکس‘‘ ماضی میں بھی امریکی صدور کے جرائم اور سکینڈلز پر ’امریکن کرائم سٹوری‘ کے نام سے 2 سیزن بنا چکا ہے اور اب اسی سیریز کا تیسرا سیزن بنایا جائے گا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس فلم کو خود مونیکا لیونسکی پر پروڈیوس کریں گی ، وہ امریکن کرائم سٹوری کے تیسرے سیزن کی شریک پروڈیوسر ہوں گی۔ فلم میں مونیکا لیونسکی کا کردار امریکی اداکارہ بینی فیلڈسٹین ادا کرتی دکھائی دیں گی۔ابھی یہ واضح نہیں کہ دستاویزی فلم میں بل کلنٹن اور ان کی اہلیہ ہلیری کلنٹن کا کردار کون ادا کرے گا۔