Friday, July 30, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
رجحان

بلی تھیلے سے باہر آچکی، وزیراعظم کو چور کہنے والا خود چور نکلا: مولانا فضل الرحمان

بلی تھیلے سے باہر آچکی، وزیراعظم کو چور کہنے والا خود چور نکلا: مولانا فضل الرحمان
May 17, 2016
ڈیرہ اسماعیل خان (نائنٹی ٹو نیوز) جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کہتے ہیں کہ بلی تھیلے سے باہر آچکی۔ وزیراعظم کو چور کہنے والے خود چور نکلے۔ انہوں نے ڈیرہ اسماعیل خان میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کیخلاف کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ مولانا فضل الرحمن  ایک بار پھر کپتان پر برس پڑے۔ انہوں نے ڈیرہ اسماعیل خان میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  چیف جسٹس کی سربراہی میں تحقیقات کا مطالبہ کرنے والے خود بھاگ گئے۔ انہوں نے عمران خان کا نام لئے بغیر کہا کہ ہر طرح سے فارغ لوگ پاکستان کی سیاست پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں۔ مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم کو حمایت کی یقین دہانی کرائی اور جے یو آئی ف کی طرف سے سندھ اور فاٹا میں جلسے کرنے کی دعوت بھی دی۔