Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

بلیک پینتھر کی تیسرے ہفتے بھی باکس آفس پر حکمرانی

بلیک پینتھر کی تیسرے ہفتے بھی باکس آفس پر حکمرانی
March 5, 2018

نیویارک ( 92 نیوز ) سپر ہیرو بلیک پینتھر کی تیسرے ہفتے بھی باکس آفس پر حکمرانی برقرار ہے ،  ایکشن اور ایڈونچر سے بھرپور فلم  صرف امریکا میں ہی پچاس کروڑ ڈالر کا بزنس کر چکی ہے ۔

مارویل سٹوڈیوز کے بینر تلے بننے والی سپر ہیرو فلم  بلیک پینتھر مسلسل تیسرے ہفتے بھی  باکس آفس پر چھائی رہی ،فلم نے  ویک اینڈ پر 65.7 ملین ڈالر بٹورے اور اب تک اُس کی مجموعی کمائی 900 ملین ڈالر ہوگئی ہے  ۔

جینفر لارنس کی تھرلر فلم  ریڈ سپیرو  17 ملین ڈالر کمائی کیساتھ دوسرے نمبر پر رہی  جبکہ  ایکشن سٹار بروس وِلس کی فلم خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکی اور اوپننگ ویک اینڈ پر 13 ملین ڈالر ہی کما سکی ۔

کامیڈی فلم گیم نائٹ اور  پیٹر ریبٹ نے بالترتیب  چوتھی اور پانچویں پوزیشن حاصل کی ۔