Tuesday, January 25, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

بلیک پینتھر کا دو ہفتوں بعد بھی شائقین کے دلوں پر راج

بلیک پینتھر کا دو ہفتوں بعد بھی شائقین کے دلوں پر راج
February 26, 2018

نیو یارک ( 92 نیوز ) پھرتیلے کالے چیتے نے پوری دنیا میں تہلکہ مچادیا، مارول کامک ہیرو پر مبنی فلم بلیک پینتھر دو ہفتوں بعد بھی شائقین کے دلوں پر چھائی ہوئی ہے ۔

فلم بلیک پینتھر نے دو ہفتوں کے دوران 47 کروڑ 66 لاکھ ڈالزر کمائے ہیں ، دو ہفتوں میں اتنی کمائی کرنے والے چوتھی فلم کا اعزاز بھی بلیک پینتھر نے اپنے نام کرلیا ہے ۔

پراسرار قتل کی گتھی کو سلجھانے والے دوست آتے ہی چھا گئی ، کامیڈی فلم گیم نائٹ دوسرے نمبر پر آگئی ہے۔ فلم نے صرف تین روز میں ایک کروڑ ستر لاکھ ڈالرز کا بزنس سمیٹا ہے ۔

نٹ کھٹ خرگوشوں کی شرارتوں پر مبنی فلم پیٹر ریبٹ دوسرے سے تیسرے نمبر پر رہی جس نے تین ہفتوں کے دوران 7 کروڑ بارہ لاکھ ڈالر کمائے ہیں۔