Saturday, July 27, 2024

بلیک لسٹ‘ ڈرگ سمگلنگ اور جعلی سفری دستاویزات پر پانچ مسافر گرفتار

بلیک لسٹ‘ ڈرگ سمگلنگ اور جعلی سفری دستاویزات پر پانچ مسافر گرفتار
February 8, 2016
اسلام آباد (92نیوز) بینظیر انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر جعلی سفری دستاویزات اور بلیک لسٹ ہونے والے چار مسافروں کو حراست میں لے لیا گیا جبکہ چین جانے والے مسافر کے سامان سے دو کلو ہیروئن برآمد کرلی گئی۔ تفصیلات کے مطابق بےنظیر بھٹو ایئرپورٹ پر بیرون ملک جانے والے 4 مسافروں کو حراست میں لے لیا گیا۔ ائیر پورٹ ذرائع کے مطابق محمد مسعود‘ دعا خان کو بلیک لسٹ ہونے پر حراست میں لیا گیا۔ دونوں مسافر دبئی جانا چاہتے تھے جبکہ دومسافر جعلی سفری دستاویزات پر ترکی جاناچاہتے تھے۔ دوسری جانب اسلام آباد سے چین جانے والے مسافر کے سامان سے دو کلو ہیروئن برآمد کرلی گئی۔ ائیر پورٹ ذرائع کے مطابق ملزم حاجی محمد کا تعلق کے پی کے علاقہ صوابی سے ہے۔ ملزم قطر ائیر لائن کی پرواز 633 سے چین جا رہا تھا۔